سیاست اور ملت فنڈ کا رشتوں کا دو بدو پروگرام بن تریف فنکشن ہال انجن باولی میں آج مقرر

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے تعاون سے لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے اور والدین و سرپرستوں کی رہبری و رہنمائی کیلئے اپنی نوعیت کا یہ انوکھا 127 واں دو بدو ملاقات پروگرام ہفتہ 20 مئی 10 بجے دن تا 4 بجے شام ، بن تریف فنکشن ہال ، انجن باولی فلک نما منعقد ہوگا ۔ والدین سے خواہش کی گئی کہ وہ اپنے ساتھ لڑکا ہو یا لڑکی کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کے ایک سے زائد کاپیز رکھیں تاکہ رشتہ کیلئے والدین ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں ۔ رجسٹریشن فیس 500 روپئے ہے جس کی میعاد ایک سال رہے گی ۔ رجسٹریشن کارڈ کے ذریعہ والدین دفتر سیاست عابڈس پر پہنچ کر رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ فلک نما میں اس پروگرام میں انجینئرنگ ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس ، عقد ثانی اور تاخیر سے شادی ( لڑکا اور لڑکی ) اور معذورین کیلئے بھی کاونٹر رہے گا ۔ جو والدین گھر بیٹھے رشتہ دیکھنا چاہتے ہوں ان کیلئے آن لائن کی سہولت رکھی گئی ہے جس کا علحدہ کاونٹر رہے گا ۔ اس پروگرام کو فیس بک ، انسٹاگرام ، یوٹیوب کے ذریعہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، خلیجی ممالک و دیگر ممالک جہاں حیدرآبادی رہتے ہیں پروگرام مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ سنیٹائیزر و ماسک رکھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے 9848004353 ۔ 9391160364 پر ربط کریں ۔۔