سیاست اور ملت فنڈ کا رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   


28 ستمبر کو معراج فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں مقرر

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام رشتوں کے لئے دو بہ دو پروگرام 28 ستمبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام معرج گارڈن فنکشن ہال بندلہ گوڑہ روڈ نزد آر ٹی اے آفس منعقد ہوگا۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدات کریں گے جبکہ جناب محمد واجد خان، جناب محمد مصطفی خان پروپرائٹرس معراج گارڈن فنکشن ہال شرکت کریں گے۔ رجسٹریشن شدہ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کو بھی بتلایا جاتا ہے۔ پروگرام میں ضروری ہیکہ جو والدین نیا رجسٹریشن کروانا چاہتے ہوں انہیں 500 روپئے رجسٹریشن فیس اور بائیو ڈاٹا و فوٹو داخل کرنا ہوگا۔ اکثر والدین بناء بائیو ڈاٹا اور فوٹو کے حاضر ہوتے ہیں۔ اس دو بہ دو پروگرام میں بھی گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، (بی کام، بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی بی ایس، ایم ڈی، بی ڈی ایس، فارمیسی، ٹیکنیشن، ڈپلوما ہولڈرس، عقدثانی، معذورین و تاخیر سے شادی ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے کاؤنٹرس رکھے گئے ہیں۔ پروگرام میں کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کا انتخاب کرنے کی سہولت رہے گی اور ساتھ ہی جو والدین گھر بیٹھے رشتے دیکھنا چاہتے ہوں تو آن لائن کاؤنٹر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس لئے انہیں آن لائن رجسٹریشن کیلئے فیس ادا کرنا ہوگا۔ ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے ساتھ ملک کی دیگر تمام ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سعودی عرب، خلیج اور دوسرے ممالک جہاں حیدرآبادی رہتے ہیں، یہ پروگرام ان میں بھی مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔کہ وہ اس پروگرام یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام پر راست دیکھ سکتے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ سینیٹائزر و ماسک ضرور رکھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام فون نمبرات 9484004353 ، 9391160364 پر ربط کریں۔