18 اگست کو بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ، جناب عامر علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام رشتوں کا دوبہ دو ملاقات پروگرام اتوار 18 اگست کو صبح 10 تا 4 بجے شام معراج گارڈن فنکشن ہال نزد بندلہ گوڑہ آر ٹی او آفس منعقد ہوگا ۔ پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہے وہ اپنے ساتھ لڑکوں یا لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ اور فوٹوز بھی رکھیں تاکہ رشتہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بہ آسانی مشاورت کرسکے ۔ پروگرام میں گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ کے علاوہ ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی ، ٹکنیشن ، ڈپلومہ ہولڈرس کے علاوہ ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ اور دوسرے تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے رہیں گے ۔ جس کے لیے کاونٹرس تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ترتیب دیں گے جس میں ماہر و تجربہ کار والینٹرس موجود رہیں گے ۔ اس لیے ان کاونٹرس کے ذریعہ اس پروگرام میں شریک ہونے والے استفادہ کریں گے ۔ عقد ثانی ، معذورین اور تاخیر سے شادی کرنے والوں کے لیے علحدہ کاونٹرس رہے گا جو والدین آن لائن رجسٹریشن کروایا وہ اصحاب بھی دو بہ دو ملاقات پروگرام ہی نہیں بلکہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر آسانی کے ساتھ رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں اور پروگرم میں کمپیوٹر سیکشن بھی رہے گا جہاں سے والدین کمپیوٹرس کی مدد سے رشتے انتخاب کرسکتے ہیں اور آن لائن رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں ۔ سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے بنڈلہ گوڑہ نزد آر ٹی اے آفس معراج گارڈن فنکشن ہال میں اس سے قبل کئی پروگرامس رکھے گئے جس میں والدین نے شرکت کی ۔ بیرونی ممالک ، ملک اور تلنگانہ کے علاقوں میں اس پروگرام کی کافی مقبولیت ہوچکی ہے ۔ اس پروگرام کو یوٹیوب ، فیس بک ، سیاست ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے نشر کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کے علاوہ جو لوگ رشتے کے ضمن میں رجسٹریشن کروانے کے خواہاں ہیں ان کے لیے روزانہ دفتر روزنامہ سیاست میں 10 بجے دن تا 4 بجے شام تک رشتوں کے لیے بھی رجسٹریشن اور بائیو ڈاٹاس دیکھنے کی سہولت رہے گی ، اس سے بھی استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے 7207244144 ۔ 7207524803 ۔ 9391160364 ۔ 9848004353 پر ربط کریں ۔۔