20 ٹاپ تعلیمی اداروں کی شرکت ، برسر موقع داخلوں کی بھی سہولت
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست ایجوکیشن فیئر کا اتوار 26 ستمبر کو 11 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ اس میں شہر اور ریاست کے 20 ٹاپ تعلیمی ادارہ جات حصہ لے رہے ہیں ۔ نیٹ ، آئی آئی ٹی کی کوچنگ ، انجینئرنگ کالجس میں داخلے کالجس کے نمائندوں کے ذریعہ کورسز کی معلومات فارمیسی کالجس ، بزنس اسکول ، مینجمنٹ اسٹیڈیز اور سینئیر اسٹیڈیز کے لیے بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے علاوہ گیتم یونیورسٹی ، ایم بی بی ایس ، فارما اسٹیڈیز اور دیگر نمائندے شخصی طور پر موجود رہیں گے ۔ ممتاز کیرئیر کونسلر ایم اے حمید ، ایمسیٹ ، نیٹ ، ایڈ سیٹ ، آئی سیٹ کے ساتھ کالجس ، کورسز داخلے کی طلبہ اور سرپرستوں کی کونسلنگ کے 11 بجے تا 5 بجے موجود رہیں گے ۔ پارکنگ کے لیے رام کرشنا تھیٹر روبرو دفتر سیاست میں فری سہولت رہے گی ۔ طلباء اور سرپرست اوقات کار میں شرکت کریں ۔ اس موقع پر کالجس انتظامیہ نے اسکالر شپ اور دیگر مراعات کا پیشکش کیے ہیں اس سے استفادہ کریں ۔طلبا برادری کیلئے اس ایجوکیشن فئیر میں کافی معلومات حاصل کرنے کے مواقع ہیں۔ کیرئیر سازی کیلئے تعلیمی راستہ کھوجنے کیلئے سیاست ایجوکیشن فئیر معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔