سیاست ایجوکیشن فیئر کا یکم نومبر کو آغاز، 3 نومبر تک جاری

,

   

اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پروفیشنل کورسیز میں داخلے کی رہنمائی

٭ طلبہ کی شخصی کونسلنگ اور گائیڈنس
٭ انجینئرنگ، فارمیسی، میڈیسن، مینجمنٹ، بی ایڈ کورسیز

حیدرآباد : سیاست ایجوکیشن فیئر کا یکم نومبر کو آغاز ہورہا ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس ایجوکیشن فیئر میں انجینئرنگ، فارمیسی، مینجمنٹ، بی ایڈ کے داخلے کیلئے مختلف اعلیٰ ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ لارڈس انجینئرنگ کالج اس کے معاون اسپانسر ہیں۔ طلباء، سرپرستوں کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں ایک چھت تلے داخلے کے تمام اُمور انجام دیئے جائیں گے۔ طالب علم پوری تیاری کے ساتھ شرکت کریں کہ ان کیلئے کونسا کورس بہتر رہے گا۔ داخلے کس طرح ہوگا۔ کونسلنگ کیا ہوتی ہے۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر یکم نومبر اتوار کو صبح 11 بجے اس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ روزانہ اوقات 11 بجے تا 5 بجے دن رہیں گے جبکہ تین روزہ اس ایجوکیشن فیئر میں اتوار، پیر، منگل کو طلبہ اپنے سرپرست کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں۔ اس منفرد اور بامقصد تعلیمی نمائش میں طالب علم پن، پیپر کے ساتھ اپنے شکوک، شبہات کو دور کرنے کیلئے شریک ہوں۔ داخلیل بالکل فری رہے گا۔ ماہرین کے سمینار اور لکچرس رہیں گے۔ اس میں خصوصی طور پر محبوب حسین جگر ہال میں نامور کیرئیر کونسلر جناب ایم اے حمید جو کونسلنگ کا دیرینہ تجربہ رکھتے ہیں، تین دن صبح سے موجود رہیں گے اور طالب علم کی شخصی کونسلنگ کریں گے۔ سیاست ایجوکیشن فیئر میں انجینئرنگ کالجس، فارمیسی کالج، مینجمنٹ، بزنس اسکولس کے نمائندے طلبہ کی رہنمائی کریں گے اور اس کے مین اسپانسر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ہے جبکہ معاون اسپانسر لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ہے۔ ایس ایس سی، انٹر، ڈگری، کامیاب لڑکے لڑکیوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔