سیاست ایجوکیشن فیر کا آج افتتاح ‘ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلوں کا سنہری موقع

,

   

، طلباء سرپرست کے لیے عام شرکت
٭ کونسلنگ کے طریقہ کار سے واقفیت کا موقع٭ تین دن تک جاری ، 10 تا 5 بجے اوقات
حیدرآباد :۔ سیاست ایجوکیشن فیر کا اتوار یکم نومبر کو 10-30 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رسمی افتتاح کے بعد تین روزہ تعلیمی نمائش کے تمام اسٹالس عوام الناس کے لیے داخلے امور انجام دیں گے ۔ اس منفرد اور بامقصد تعلیمی نمائش میں حیدرآباد اور تلنگانہ کے جو نامور تعلیمی ادارے شرکت کررہے ہیں ان میں ’ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ‘ اس کے اسپانسر ہے جب کہ لارڈس انجینئرنگ کالج معاون اسپانسر ہے ۔ اس ایجوکیشن فیئر میں جو ادارے حصہ لے رہے ہیں اور جن کے نمائندے داخلے کی معلومات اور رہنمائی کے لیے موجود رہیں گے ۔ ان میں لارڈس کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، شاداں کالج ، وی آر کے ویمن کالج ، نواب شاہ عالم خاں کالج آف انجینئرنگ ، انوارالعلوم کالج آف فارمیسی ، IPE انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائزس بی اسکول ، وشوا وشوانی انسٹی ٹیوٹ آف سسٹمس اینڈ مینجمنٹ ، آئی سی بی ایم اسکول آف بزنس ، ایونتی گروپ آف انسٹی ٹیوشن ، فارچون اسکول آف بزنس ، گیتم حیدرآباد ، سیوسیوانی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، ایم آر ایم گروپ آف انسٹی ٹیوشن ، نیو نوبل اسکول ، ایس جی کنسلٹنسی حصہ لے رہے ہیں ۔ ایم ایس ایجوکیشن کے ماہرین کے پیانل طلباء وطالبات کی رہبری کرے گا ۔ ایک چھت تلے تمام تعلیمی ادارے کورسز جس میں انجینئرنگ ، فارمیسی ، مینجمنٹ ، بی ایڈ کے داخلے کی سہولت بھی رہے گی ۔ ایمسیٹ ، نیٹ ، ایڈ سیٹ اور دیگر انٹرنس امتحانات کی کونسلنگ کے طریقہ کار سے نامور کیرئیر کونسلر ایم اے حمید تین دن تک روزانہ صبح دس بجے تا 5 بجے ایجوکیشن فیئر میں موجود رہیں گے ۔ طلباء اور سرپرست داخلے اور کونسلنگ کے طریقہ سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ حالیہ کوویڈ کے دور میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ، سنیٹائزر کے استعمال کے ساتھ ماسک لازمی رہے گا ۔