ایک چھت تلے 20 ٹاپ تعلیمی ادارہ جات کی شرکت ، جناب ظہیرالدین علی خان ، ڈاکٹر منصور حسین رجسٹرار جے این ٹی یو کا اظہار خیال
حیدرآباد : /26 ستمبر (سیاست نیوز) طلبہ و سرپرستوں کو ایک مقام پر کالجس / کورسز کی معلومات فراہم کرنے اور داخلہ کی سہولیات مہیا کرنے ’سیاست ایجوکیشن فیر‘ کا اہم مقصد ہے جو کامیابی کے ساتھ گزشتہ سال سے منعقد ہورہا ہے ۔ اس کے ذریعہ طالب علم کو شخصی طور پر مشاہدہ کا موقع ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب ڈاکٹر منظور حسین رجسٹرار جے این ٹی یو حیدرآباد میں یہاں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں سیاست ایجوکیشن فیر کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست کے ہمراہ جناب افتخار حسین فیض عام ٹرسٹ کے ہاتھوں رسمی افتتاح کے بعد 20 ٹاپ تعلیمی ادارہ جات کے نمائندے اپنے کالجس کورسز ، داخلہ کا طریقہ کار اور سہولیات پر مشتمل مشاہدہ و تفصیلات سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر سی اے باشاہ محی الدین چیرمین لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے اظہار خوشنودی کیا اور کہا کہ ایجوکیشن فیر کے ذریعہ ادارہ سیاست تعلیمی اداروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم دیا ہے جو اپنی سرگرمیوں سے واقف کرواتے ہوئے ان کو فروغ دینے کا باعث ہوتا ہے ۔ نوجوان نسل کے ساتھ سرپرست بھی شرکت کے ذریعہ نئے نئے کورسز سے واقف ہوکر داخلہ دلاسکتے ہیں ۔ جناب محمد معظم ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے سیاست ایجوکیشن فیر کے انعقاد کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ایک ہی مقام پر طالبعلم کے کورس کی داخلہ کی خواہش کی تکمیل ہوتی ہے ۔ یہاں کونسلنگ کا جو خصوصی انتظام ہے جس سے طالب علم اور اولیائے طلبہ کو داخلہ اور کورسس کے انتخاب میں مدد ملتی ہے ۔ جناب افتخار حسین و ڈاکٹر مخدوم محی الدین ٹرسٹی فیض عام ٹرسٹ کے تمام ادارہ جات کے اسٹالس کا مشاہدہ کرتے ہوئے جناب ظہیرالدین علی خان صاحب منیجنگ ایڈیٹر سیاست نوجوانوں کو راست روزگار سے جوڑنے پر زور دیا اور عصری ضروریات اور آج جس کی طلب ہے اس کے مطابق طلبہ کو تیار کریں ۔ گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( مدینہ گروپ) کے سکریٹری جناب کے ایم فصیح الدین نے اس اقدام کو تعلیمی اداروں کیلئے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیا ۔ احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ، ڈاکٹر ناظم علی ، صابر پاشاہ قادری نے مشاہدہ کرتے ہوئے اداروں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا ۔ سیاست ایجوکیشن فیر میں ایک چھت تلے انجنیئرنگ کالجس میں لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ ٹکنالوجی نواب شاہ عالم خان کالج آف انجنیئرنگ ، شاداں کالج آف انجنیئرنگ ، گلوبل انجنیئرنگ کالج ، ڈاکٹر وی آر کے ویمن کالج اوورسیز ایجوکیشن میں اے ای سی سی این اے ایف کنسلٹنٹ ، انفنیٹی ایجوکیشنل کنسلٹنٹ فارمیسی کالجس میں انوارالعلوم کالج آف فارمیسی ، میسکو گروپ آف انسٹی ٹیوشن ، شاداں ویمن کالج ، بزنس اسکول میں آئی سی بی ایم ، سیوا سیوانی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، وشواوشوانی انسٹی ٹیوشن ، گیتم یونیورسٹی کے علاوہ فل اسٹاک اکیڈی اور پروگرام کے اہم اسپانسر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ہے جو نیٹ ، آئی آئی ٹی اور دیگر مسابقتی امتحانات کے رینک پیش کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ ایک نامور مایہ ناز ادارہ ایجوکیشن فیر میں موجود ہے ۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے طلباء اور سرپرستوں کی کونسلنگ کی ۔ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع سے بھی طلبہ اور سرپرستوں نے شرکت کی ۔ ایمسیٹ ، نیٹ کے علاوہ بی ایڈ ، ایم بی اے ، فارمیسی کی کونسلنگ کا طریقہ بتایا گیا ۔ آج /27 ستمبر پیر کو بھی 11 بجے تا 5 بجے سیاست ایجوکیشن فیر محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر جاری رہے گی ۔ شرکت کی عام اجازت ہے ۔ انٹر کامیاب ، ڈگری کامیاب اور دیگر طلباء اور سرپرست شریک ہوکر تعلیمی ادارہ جات کے نمائندوں سے بات کرسکتے ہیں اور کونسلنگ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔