حیدرآباد : /14 جنوری (سیاست نیوز) سیاست ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک 2024 ء کی اشاعت عمل میں آچکی ہے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیس کی زیرنگرانی مضامین کے ماہرین نے اس کو امتحانی نقطہ نظر سے تیار کیا ہے ۔ زبان اول اردو اور انگلش دیگر میڈیم کیلئے بھی مشترکہ ہے ۔ جناب خواجہ معین الدین کے تعاون سے بہادر پورہ منڈل کے اساتذہ نے تیاری میں معاونت کی ۔ اس کی رسم اجرا جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں جمعرات /18 جنوری کو 4.30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر منعقد ہوگی ۔ ایم اے حمید نے اسکول انتظامیہ اور ٹیچرس سے شرکت کی اپیل کی ۔