اردو میڈیم کی 12 دسمبر کو رسم اجرائی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک اردو میڈیم کی سال 2019-20 کی رسم اجرائی 12 دسمبر کو جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس میں 4-30 بجے شام مقرر ہے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہرین نے اس کو مرتب کیا ہے ۔ پروفیسر مجید بیدار مہمان خصوصی ہوں گے۔ مسٹر وینو گوپال ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ اعزازی مہمان ہوں گے ۔ مسٹر سید خلیل احمد قادری ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء اور محمد خواجہ معین الدین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ نے اردو میڈیم اسکول طلبہ ، سرپرست اساتذہ سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔ ایم اے حمید کی نظامت ہوگی ۔۔