۔12خصوصی اور 53ترغیبی پر کشش انعامات کی قرعہ اندازی عمل میں آئی
حیدرآباد۔ /17 ڈسمبر ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2019ء کے پہلے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب میر شجاعت علی ‘ جنرل مینجر روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا اوردیگر انعامیت کیلئے محمد عرفان علی حسامی‘ (حسامیہ لباس گھر) محمد شفیع‘ (نگینہ شو کمپنی)سید راشد علی(‘ ٹاپ سلکشن کمپیوٹرس)ایم ۔ اے واجد‘ (رائل سپسنگ ٹی) سعید حسن ‘ (کشش)امیت (جاجو ساریز)راجیندر( میڈیج ان) حبیب محمود‘ (بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس) محمد علی ‘ (شابیز)سید بابر‘ (فیوچرس الکٹرانکس) محمد مجتبی‘ کیلی ایکسٹنشن) نے بھی قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2019ء کے پہلے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، واشنگ مشین، ‘ مکسر گرائینڈر‘ ایر کولر‘ کافی میکر، آئیرن ‘فرائی پیان ‘سانڈویچ ٹوسٹر‘ گرل پیان ‘ گیزر اور واٹر پیوریفائر کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس پہلے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق جاجو شی اینڈ کڈس‘ نیو وگ الکٹرانکس‘ کشش‘ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ‘ الادھیم ٹورس اینڈ ٹراویلس ‘ میناز ایکسلیسیو‘ زونی فیملی اسٹور‘ رائل سپسنگ ٹی و دیگر شورومس کے کسٹمرس سے ہے ۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 53ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ پہلے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ 2019 www.siasat.com/siasatshoppingdhoomپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔سیاست شاپنگ دھوم کادوسرا منی ڈرا 26ڈسمبر بروز جمعرات شام 5بجے گولڈن جوبلی ہال‘ احاطہ دفتر روزنامہ سیاست منعقد ہوگا ‘ شرکت کی عام اجازت رہیگی۔