سیاست شاپنگ دھوم2025ء کا دوسرا مِنی ڈرا

   

Ferty9 Clinic

51سے زائدپرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی

حیدرآباد۔/، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2025ء کا دوسرا مِنی ڈرا آج دفتر نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوا۔مِنی ڈرا کی تقریب میں 12پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرجناب شیخ محی الدین ‘ آفسیٹ مینجر سیاست اور جناب فیضان‘ فریگرنس اوشین‘ جناب ذکی ہوٹل چوائس‘ جناب پاشاہ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ جناب حفیظ خاں ٹاپ سلیکشن کمپیوٹرش‘ جناب بابر فیوچرز الیکٹرانکس‘ جناب راج کمار اسٹیٹس‘ جناب محمد سمیر و سید محسن کرشمہ ویڈنگ مال‘ جناب محمد الطاف البرکات ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ سید نظام و محمد ارمان قارئین سیاست نے بالترتیب قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2025ء کے دوسرے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر،واشنگ مشین ‘QLEDکلر ٹیلی ویژن، مائیکرو ویو اوون، ، ویکیوم کلینر، مکسر گرائینڈر، ٹوسٹر ‘ ہیر ڈرائر‘ آئیرن ‘ کٹل‘ٹرمر کی علی ا لترتیب قرعہ اندازی کی گئی۔ دوسرے مِنی ڈراکے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کشش‘ کیلی ایکسٹنشن‘ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ اسٹیٹس‘ محمد خاںجویلرس‘ جاجو ساریز ‘ ایٹریا ‘ سبحان بیکری’نورانی لباس و دیگر سے ہے۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 39ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ دوسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔سیاست شاپنگ دھوم کا تیسرا منی ڈرا 30ڈسمبر بروز منگل کو احاطہ سیاست میں شام 4.30بجے منعقد کیا جائیگا۔