سیاست میں سرگرم خواتین کے خلاف نرسنگ آنند کا نازیباتبصرہ۔ ویڈیو ہوا وائیرل

,

   

نئی دہلی۔داسانا پجاری یاتی نرسنگ آنند سرسوتی نے ایک اور مرتبہ قابل اعتراض تنازعہ کو ہوا دی ہے۔ اس مرتبہ سرسوتی نے سیاست میں سرگرم خواتین کے خلاف قابل توہین تبصرہ کیاہے۔ سوشیل میڈیا پر وائیرل ویڈیو میں وہ یہ کہتے سنائی دے رہے کہ سیاست میں سرگرم خواتین ’داشتہ“ ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”سیاست میں سرگرم جن عورتوں کو تم دیکھتے ہوئے وہ کسی ایک مرد سیاست داں کی داشتہ ہوتی ہیں۔ اگر وہ داشتہ نہیں ہے تو پھر وہ کسی ایک بااثر سیاسی لیڈر کی رشتہ دار ضرور ہوتی ہیں“۔

انہوں نے مزیدالزام لگایاکہ سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں بھی دشتہ کا چلن تھا۔ تاہم بہوجن سماج پارٹی کے دور میں مرد سیاست دانوں نے داشتہ کو بڑھاوا نہیں دیا ہے۔

اس ویڈیو کے دوسرے حصہ میں وہ برسراقتدار سیاسی جماعت کی خاتون سیاست دانوں پر بھی اسی طرح کے الزامات لگاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/ShefVaidya/status/1431660521955082247?s=20
اس ویڈیو پر ردعمل پیش کرتے ہوئے انٹرنٹ صارفین نرسنگ آنند کے خلاف کاروائی کی مانگ کررہے ہیں
یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ نرسنگ آنند مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیانات کے لئے کافی بدنام ہیں۔

ناموس رسالت مآب صلی اللہ وعلیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی پر مشتمل ایک ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد اپریل کے مہینے میں دہلی پولیس نے اس سادھو کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔

اس سے قبل نرسنگ آنند اس وقت سرخیوں میں آیاتھا جب اس کے ایک ماتحت شرنگی یادو کو مندر میں سے پانی پینے والے ایک مسلم لڑکے کو زدوکو ب کرنے کے معاملے میں گرفتار کرلیاگیاتھا۔