اتوار کو کے ایچ کے فنکشن ہال آصف نگر جھرہ میں مقرر
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام کے ایچ کے گارڈن فنکشن ہال ، جھرہ آصف نگر روڈ 12 مارچ بروز اتوار صبح 10 تا 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ جس میں والدین یہاں پہنچ کر رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ سیاست اور ملت فنڈ سے تاحال 125 ویں پروگرام دونوں شہروں ، مضافاتی علاقوں کے علاوہ اضلاع میں بھی کئے ۔ پروگرام میں مولانا محمد ضمیر الدین صدر و بانی مسجد جھرہ ، خواجہ کریم الدین مالک کے ایچ کے گارڈن ، جناب منظور احمد کوآرڈینٹر ، ایم اے رحیم ، سید فاروق کے علاوہ دیگر اصحاب شرکت کریں گے ۔ پروگرام میں والدین کو چاہئے کہ وہ اپنا لڑکا ہو یا لڑکی کے رشتے کے انتخاب کے لیے ایک سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور ساتھ رکھیں تاکہ ایک دوسرے سے بات چیت کرنے میں آسانی ہو ۔ پروگرام میں بھی لڑکا ہو یا لڑکی کا بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروانے کے لیے 500 روپئے ادا کرنے ہوں گے تب انہیں کارڈ دیا جائے گا جو ایک سال تک چلے گا ۔ اس کے ذریعہ وہ دفتر ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز میں روزانہ صبح 10 تا 4 بجے شام پہنچ کر استفادہ کرسکتے ہیں ۔ دو بہ دو پروگرام میں حسب سابق کی طرح گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس ، عقد ثانی ، تاخیر سے شادی معذور لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بھی کاونٹرس رہیں گے ۔ کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کے انتخاب کی سہولت رکھی گئی ہے اور ساتھ ہی جو والدین گھر بیٹھے رشتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے آن لائن کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ اس پروگرام کو شہر اضلاع اور ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک تک پہنچانے کے لیے یوٹیوب ، انسٹاگرام ، فیس بک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ دکھایا جائے گا ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ سنیٹائیزر و ماسک ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون 9848004353 ۔ 9391160364 پر ربط کریں ۔۔
