25 اکٹوبر کو مقرر ، لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ) : روزنامہ سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام رشتوں کا 120 واں دو بہ دو پروگرام کو لالہ گوڑہ بوائز اسوسی ایشن کے تعاون سے منگل 25 اکٹوبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام نیو انڈیا فنکشن ہال ، مولا علی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ مولانا مفتی صادق حسین ، جناب سید تاج الدین صدر لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن ، جناب محمد جہانگیر سکریٹری و کنوینر ، جناب محمد اقبال مالک نیو انڈیا فنکشن ہال اور دوسرے شرکت کریں گے ۔ والدین اپنے ساتھ لڑکا ہو یا لڑکی کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز رکھیں ۔ والدین رجسٹریشن کو کروانا ضروری ہے اس لیے رجسٹریشن فیس 500 روپئے رکھی گئی ہے ۔ اس پروگرام میں ایک دوسروں سے مشاورت کے لیے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس ( لڑکا ہو یا لڑکی ) کا ہونا ضروری ہے ۔ پروگرام میں گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس ، عقد ثانی ، معذورین و تاخیر سے شادی کے لیے کاونٹر رہے گا اور اس پروگرام میں کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کا انتخاب کرنے کی سہولت رکھی گئی ہے اور ساتھ ہی جو والدین گھر بیٹھے رشتے دیکھنا چاہتے ہوں تو ان کے لیے آن لائن رجسٹریشن کاونٹر سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ جس کے لیے انہیں آن لائن رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگا ۔ آر ٹی سی بس کی سہولت جو مختلف مقامات سے مولا علی تک ہے ۔ ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ساتھ اس ملک کی بیرونی ریاستوں اور بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، خلیجی ممالک اور دیگر ممالک میں جہاں حیدرآبادی مقیم ہے یہ پروگرام مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔ اس لیے اس پروگرام کو بھی یوٹیوب ، فیس بک ، انسٹاگرام اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ سنیٹائزر و ماسک ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب سید خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر سے فون 9391160364 ۔ 7207524803 ، 7207244144 ، 9848004353 پر ربط کریں ۔۔