’’سیاست ٹی وی ‘‘ عوام کیلئے تحفہ سے کم نہیں

   

نرمل سیاست دفتر پر ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کی آمد اور اسٹاف رپوٹرجلیل ازہر سے بات چیت

نرمل ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کسی بھی محفل میں جب بھی اُردو اخبارات کا تذکرہ آتا ہے تو بے ساختہ زبان پر اخبار ’’سیاست ‘‘ کا نام لیا جاتا ہے ۔ آج الکٹرانک میڈیا کی برق رفتار ترقی کے باوجود پرنٹ میڈیا کی یہ حیثیت اپنی جگہ مسلمہ ہے ، پھر بھی جناب عامر علی خان نے بہت کم وقت میں ’’سیاست ‘‘ ٹی وی کا آغاز کرتے ہوئے تازہ ترین خبروں کو قارئین تک ٹی وی کے ذریعہ بھی پہونچارہے ہیں جو قابل مبارکباد ہے ، ان خیالات کا اظہار اے اندرا کرن ریڈی ریاستی وزیر جنگلات ، انڈومنٹ و قانون نے نرمل کے مقامی دفتر سیاست میں سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر سیاست کو جو گزشتہ ماہ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی اس ضمن میں انھوں نے مقامی دفتر پہونچکر مبارکباد دی اور کچھ دیر سیاست ٹی وی پر سیاست ایکسپریس کی خبروں کا مشاہدہ کرنے کے بعد اپنے ذرین خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اُردو سے ناواقف حضرات کے لئے سیاست ٹی وی ایک تحفہ سے کم نہیں کیونکہ اُردو پڑھنے والے ہی بھلے ہی کم ہو لیکن اُردو خبریں سن کر حالات سے واقفیت حاصل ہوتی ہے اس لئے کہ اُردو کو بہت لوگ سمجھتے ہیں اس لئے ٹی وی کی خبروں سے عوام تک معلومات حاصل ہورہی ہے ۔ میں تمام ٹی وی سیاست کے ذمہ دارانہ بالخصوص عامر علی خان صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔ انھوں نے سلسلۂ گفتگو جاری رکھتے ہوئے مستقر نرمل میں ہورہے ترقیاتی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی بالخصوص اقلیتوں کے لئے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کیا ۔ انھوں نے کہاکہ نرمل میں برسوں سے عیدگاہ کے لئے زمین کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس کی تکمیل کرتے ہوئے چنچولی میں بارہ ایکر اراضی عیدگاہ کے لئے دی گئی اور بہت تیزی سے بلدیہ نرمل کی نگرانی میں تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ۔ آئندہ ماہ اپریل کی پندرہ تاریخ تک نئی عیدگاہ کے افتتاح کئے جانے کی اُمید ہے ۔ اس سال مسلمانان نرمل عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی نئے عیدگاہ میں کرپائیں گے ، جبکہ شادی خانہ کی تعمیر کا بھی تیزی سے کام جاری ہے ۔ اس موقع پر مختار احمد خان صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد ، الحاج عبدالرحمن مالک مدینہ ہوٹل ، محمد حیات ، امتیاز اور دیگر حضرات نے ریاستی وزیر سے اظہارتشکر کرتے ہوئے عیدگاہ نرمل کے لئے بارہ ایکڑ اراضی الاٹ کرنے پر مبارکباد دی شال پوشی اور گلپوشی بھی کی ۔ قبل ازیں ڈیویژن رپوٹر سید اسمٰعیل ناصر ، سید جلیل ازہر نے وزیر موصوف کا دفتر سیاست پر خیرمقدم کیا۔