سیاست ٹی وی پر آج حیدرآبادی ستارے شو میں ’جشن عید ‘ خصوصی ایپی سوڈ ٹیلی کاسٹ

   

حیدرآباد :۔ سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری پروگرام ’ حیدرآبادی ستارے ‘ کو ماہ صیام کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے مذکورہ شو کو ناظرین کے لیے پیش نہیں کیا گیا ۔ حیدرآبادی ستارے میں عید الفطر کے خاص موقع پر مزاح سے بھر پور تفریحی پروگرام ’جشن عید ‘ کے زیر عنوان خصوصی ایپی سوڈ عید کے دن یعنی 14 مئی کو 3 بجے دن ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ جس میں حیدرآباد کے نامور اداکار مخصوص کامیڈی و ممکری آئٹمس پیش کریں گے ۔ اس خصوصی ایپی سوڈ میں وہ سبھی ستارے شامل ہیں جن کو آپ پسند کرتے ہیں ۔ جن سے آپ ملنا چاہتے ہیں لیکن سماجی فاصلہ کے اس دور میں یہ سب ممکن نہیں ، اس لیے آپ کے پسندیدہ ستاروں کی جھلکیاں اور عید مبارک کے خصوصی پیغامات کو حیدرآبادی ستارے شو میں شامل کیا گیا ہے جس کو آپ سیاست ٹی وی کے علاوہ سیاست فیس بک اکاونٹ کے ذریعہ اس پروگرام کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ جناب عامر علی خاں پرڈیوسر سی ای او ، شو کے اینکر کے بی جانی اور ڈائرکٹر زاہد فاروقی ہیں ۔۔