مشہور اداکار و پروڈیوسر آر کے ماما سے خصوصی بات چیت
حیدرآباد ۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ ممتاز فلمسٹارس اور نامور آرٹسٹوں کے انٹرویوز کے باعث قلیل عرصہ میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔ شائقین ہر اتوار ٹیلی کاسٹ ہونے والے اس شو کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ youtube کے ذریعہ دیکھا جاسکے چنانچہ 8 ستمبر اتوار کو رات 9:30 بجے ٹیلی کاسٹ ہونے والے ایپی سوڈ میں حیدرآبادی فلموں کے مشہور اداکار و پروڈیوسر آر کے ماما کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جس نے حیدرآبادی انڈسٹری سے متعلق کچھ خاص باتیں بتائی۔ انڈسٹری میں ہونے والے دلچسپ واقعات شائقین سے چھپی ہوئی سچائی کو اپنی گفتگو کے دوران بتایا۔ شو کے اینکر کے بی جانی ہیں جبکہ ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور پروڈیوسر سی ای او مسٹر عامر علی خاں ہیں۔ دوبارہ مذکورہ پروگرام منگل 11:30 بجے دن اور جمعرات دوپہر 3 بجے ٹیلی کاسٹ ہوگا۔