سیاست ٹی وی کا پروگرام فکرو نظر حق کی تائید ،باطل کی مخالفت ہمارا وطیرہ : عامر علی خان

   

حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) سیاست ٹی وی کا خصوصی پروگرام ’’ عامر علی خان کے ساتھ فکرو نظر کل یعنی ہفتہ کو شام ساڑھے سات بجے اور اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے نشر کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان نے مسلمانوں کی معاشی و تعلیمی پسماندگی تحفظات و صحافتی حق گوئی و بیباکی ‘مسلمانوں کی ترقی کیلئے ادارہ سیاست کی کوشش اور اس کی کامیابی و قیادت کی ذمہ داری سرکاری اسکیمات جیسے موضوعات پر بے باک و بے لاگ انداز میں بات کی ہے ۔ ناظرین اس پروگرام کا سیاست ٹی وی کے علاوہ یو ٹیوب پر بھی مشاہدہ کرسکتے ہیں۔