حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے حج کیمپ 2019 ء کے اخراجات کے طور پر ایک کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ حج کمیٹی میں رقومات کی کمی سے متعلق روزنامہ سیاست نے آج خبر شائع کی تھی جس کا فوری اثر ہوا اور حکومت نے ایک کروڑ روپئے کی منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود مہیش دت ایکا نے جی او آر ٹی 14 میں بتایا کہ بجٹ میں حج کمیٹی کے لئے 2 کروڑ مختص کئے جاچکے ہیں۔ حج انتظامات 2019 ء کے اخراجات کے طور پر باقی ایک کروڑ منظور کئے گئے ہیں۔ حکومت نے غیر پیشہ وارانہ کورسیس کے لئے اسکالرشپ اور فیس باز ادائیگی کے لئے 53 لاکھ 67 ہزار روپئے جاری کئے جس کے لئے علیحدہ جی او جاری کیا گیا۔