سیاسی قائدین و نمائندوں کے ہر ہفتے کورونا معائنے

   

معمولی علامات پر بھی فوری علاج سے جلد صحتیابی ۔ عوام کیلئے مشکلات ہنوز برقرار
حیدرآباد۔سیاستدانوں بالخصوص بر سراقتدار سیاسی قائدین کو کورونا کی توثیق اور ان کے علاج کے متعلق سرگوشیوں کے درمیان انکشاف ہوا ہے کہ کے علاوہ ملک کی بیشتر ریاستوں میں سیاستدانوں بالخصوص برسر اقتدار قائدین کے کورونا معائنہ ہفتہ واری اساس پر کئے جا رہے ہیں اور ان معائنوں کیلئے محکمہ صحت کے علاوہ متعلقہ بلدیات کے حکام کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ برسراقتدار قائدین کے معائنوں کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی طرح کی ابتدائی علامتوں کے ساتھ ہی علاج و معالجہ کا آغاز کیا جاسکے۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثر وزراء ‘ ارکان پارلیمان‘ ارکان اسمبلی اور کونسل کے علاوہ دیگر کی عاجلانہ صحت کے متعلق کہا جار ہاہے کہ ہفتہ واری اساس پر معائنوں کے دوران جیسے ہی ان میں کورونا کی توثیق ہورہی ہے انہیں دواخانہ منتقل کرکے علاج کیا جا رہا ہے جس کے سبب وہ اندرون 5تا8یوم اس وباسے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہونے لگے ہیں۔ شہریوں میں سرگوشیاں ہیں کہ کس طرح سیاستدانوں کو کورونا کے بعد جلد علاج ممکن ہورہا ہے جبکہ شہریوں کو ہفتوں بلکہ مہینوں کے دوران بھی علاج ممکن نہیں ہورہا ہے لیکن ضعیف سیاستداں اور نوجوان سیاستداں سب کورونا سے جلد صحت یاب ہونے لگے ہیں اس کی بنیادی وجہ کیا ہے! ماہر اطباء کا کہناہے کہ کورونا کی توثیق کے ساتھ ہی علاج کا آغاز کیا جائے تو وائرس جان لیوا ثابت نہیں ہوگا اسی لئے سیاستدانوں میں علامات پائی جائے یا نہیں معائنے کئے جارہے ہیںاور علامات سے قبل ہی ان کو کورونا کی توثیق ہونے لگی ہے جو ان کے علاج میں معاون ثابت ہورہی ہے۔ برسراقتدار قائدین کے ہفتہ واری معائنوں کے علاوہ ان کے ملازمین میں کسی کو بھی کورونا کی توثیق کے بعد تمام عملہ اور عہدیداروں کے علاوہ ان کے معائنہ کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کے سبب ابتداء میں ہی کوروناکی توثیق ممکن ہونے لگی ہے۔