حیدرآباد: 13 جولائی (سیاست نیوز) ریونت ریڈی کے مخالف کانگریس ایم پی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے بھائی رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الوقت کانگریس پارٹی میں برقرار ہیں اور سیاسی حالات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ منگوڑ اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے راج گوپال ریڈی نے کہا کہ وہ حلقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے مشاورت کے بعد سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔
