کنگسٹن : برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن آج کل جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن کے دورے پر موجود ہیں جہاں اْن کے پہنچنے سے قبل شاہی خاندان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جبکہ کیٹ مڈلٹن کے ایک اور عمل نے عوام کے جذبات مزید مجروح کر دیے ہیں۔سوشل میڈیا پر کیٹ مڈلٹن کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اْنہیں ایک تقریب کے دوران سیاہ فام خاتون سے ہاتھ ملانے سے کتراتے ہوئے اور اس خاتون سے واضح طور پر پیچھے ہٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔