بے بی گوریلا کا جیسے ہی ایک ویڈیو اسکرین پر دیکھائی دیا‘ ہاوزڈین جو سفید فام ہیں نے اپنے ساتھ اینکر سیاہ فام جاسن ہاکیٹ کی طرف پلٹی اور کہاکہ یہ ”تمہاری طرح دیکھائی دے رہا ہے“
نیویارک۔امریکہ ٹیلی ویثرن کی ایک نیوز اینکر نے نشریات کے دوران این بی سی نیوز کی خبر کے مطابق اپنے ساتھی کا گوریلا سے تقابل کرنے پر براہ راست معافی مانگی ہے۔
اوکلاہوما شہر میں کوکو 5نیوز کی ایلکس ہاوزڈین نے پچھلی جمعرات کو مقامی زو میں ایک بندر کے متعلق انسٹاگرام پر پیش ہوئی کہانی کے دوران یہ ریمارک کیاتھا۔بے بی گوریلا کا جیسے ہی ایک ویڈیو اسکرین پر دیکھائی دیا‘ ہاوزڈین جو سفید فام ہیں نے اپنے ساتھ اینکر سیاہ فام جاسن ہاکیٹ کی طرف پلٹی اور کہاکہ یہ ”تمہاری طرح دیکھائی دے رہا ہے“۔
اگلے روز نم آنکھوں سے ہاوزڈین نے ہاکیٹ سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ ”کل میں نے جو کچھ بھی کہاتھا وہ قابل قبول نہیں تھا‘ افسوسناک تھا اور لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے۔ جو کچھ بھی میں نے کہا ہے کہ اس کے لئے میں آپ تمام سے اپنے دل کی گہرائیوں کے ساتھ معافی مانگتے ہوں۔
میں جانتی ہوں وہ غلط تھا اور مجھے معاف کرنا“۔ ہیکٹ نے معافی کو تسلیم کیا‘ مگر ان لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ”کافی تکلیف دہ تھے“۔
انہوں نے کہاکہ ”میں چاہتاہوں اس لمحہ کو سبق آمیز سمجھوں اور سبق وہ الفاظ ہیں‘ الفاظ معنی رکھتے ہیں او راس میں کوئی شبہ نہیں ہے“۔
مذکورہ واقعہ امریکی نسلی کشیدگی کا وہ حصہ کا حوالہ سمجھا جارہا ہے جس میں ریپبلکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپوزیشن ڈیموکرٹیک کے قانون سازوں کے متعلق اپنے سلسلہ وار تبصرہ میں کرتے ہیں اور نسلی بنیاد پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
صدر نے جولائی میں کہاتھا کہ چار ڈیموکرٹیک لاء میکر کا رنگ جہاں ہیں انہیں ”واپس وہیں پر چلانا“ چاہئے جہاں سے وہ ائے ہیں‘ پھر بالٹی مور نے بعدازا ں کہاکہ اکثریت والی سیاہ فام شہرایک”خطرناک اور پریشان کن جگہ“ ہوتی ہے