حیدرآباد 20 مارچ ( سیاست نیوز ) بی جے پی لیڈر اندرسین ریڈی نے سی اے اے ‘ این پی آر اور این آر سی کے خلاف اسمبلی میں قرار داد منظور کرنے حکومت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی ہے ۔ اس مسئلہ پر پیر کو سماعت ہوگی ۔ اندرسین ریڈی نے 16 مارچ کو اسمبلی میں منظورہ قرار داد کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ دستور کے کئی دفعات کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسمبلی میں منظورہ قرار داد کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ اسمبلی میں پیر کو یہ قرار داد منظور ہوئی تھی ۔