سیتارامن کا شرح ترقی میں کمی ، کسادبازاری سے انکار

,

   

٭ وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے چہارشنبہ کو پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ملک میں شرح ترقی میں کمی آئی ہو ، تاہم اسے کساد بازاری قرار نہیں دیا جاسکتا اور آئندہ بھی کساد بازاری کا امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر کساد بازاری اُسے کہا جائے گا جب مسلسل دو سہ ماہی پیداوار میں منفی اعشاریہ درج کی جائے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار اپریل تا جون پہلے سہ ماہی میں پانچ فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی ہے ۔