حیدرآباد: سید منور حسین نے ھدایہ اسلامک انٹرنیشنل اسکول کیلئے U-17 زمرہ کا 10M اوپن سائٹ رائفل کیٹگری گولڈ جیتا ہے۔ سلوگن ’اب جیتیگا انڈیا‘ کے تحت SFA چمپئن شپس حیدرآباد 2024-25 سیزن 6 میں محمدی لین، گولکنڈہ کے متوطن ماسٹر حسین ولد سید اظہر حسین نے اپنے زمرے میں حریفوں کے خلاف نمایاں مظاہرہ کیا۔ یہ مقابلے 24 اکٹوبر کو گچی باؤلی یونیورسٹی کیمپس میں کھیلے گئے۔