حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (پریس نوٹ) شاداں ویمنس کالج آف ٹکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر سید عاطف کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ جے ایس یونیورسٹی فیروز آباد اترپردیش نے سیلف ہلپ گروپ اور مائیکرو فینانس میں تحقیق پر ڈاکٹریٹ سے نوازا۔ سید عاطف فرزند سید شریف کو فیروزآباد میں کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کیا گیا۔ شاداں ویمنس کالج کے چیرمین محمد شاہ عالم رسول خاں اور ڈائرکٹر رحمن شریف نے مبارکباد پیش کی۔