سید کرمانی کی خودنوشت سوانح حیات “STUMPED” کی رسم اجراء

   

جی وویک، عامر علی خان، محمد سراج، اظہر الدین اور دوسروں کی شرکت
حیدرآباد۔ 10 اگست (سیاست نیوز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی کی خودنوشت سوانح حیات کی آج حیدرآباد میں رسم اجراء عمل میں آئی۔ وزیر لیبر جی وویک وینکٹ سوامی نے تقریب منعقد کی ۔ سید کرمانی نے اپنی تصنیف کا عنوان ’’STUMPED‘‘ رکھا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں رسم اجراء مقرر تھی لیکن وہ شریک نہیں ہوئے۔ تقریب میں رکن کونسل جناب عامر علی خان، ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سراج، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن، سابق ہندوستانی کھلاڑیوں جئے سمہا، محمد اظہر الدین و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہندوستانی کرکٹ کیلئے سید کرمانی کی خدمات کو سراہا اور تہنیت پیش کی گئی۔ جناب عامر علی خان وویک وینکٹ سوامی اور محمد سراج نے مخاطب کیا۔ 1