نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند قائد سید علی شاہ گیلانی کے خلاف فیما (بیرونی زرمبادلہ سے متعلق قانون)کیس کے سلسلہ میں 14.40 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا اور تقریباً 6.8 لاکھ روپئے قرق کرلینے کا حکم دیا ہے۔ یہ کیس بیرونی زرمبادلہ غیر قانونی طور پر قبضہ میں رکھنے سے متعلق ہے۔ اِس کی تحقیقات ای ڈی نے کی ہے۔ گیلانی کے خلاف انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی شکایت پر تحقیقات کی گئی۔