گلبرگہ 25جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ شیخ شاہ ولی استاذ مدرسہ شہانہ فیضانِ رسالت نورباغ کی اطلاع کے بموجب شہر گلبرگہ شریف میں آ ل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کا زیر اہتمام گزشتہ دنوں چوتھے انعامی مقابلے جات، حسن قرأت، مسنون احادیث، نعت، تقریر، تحریر، کوئز، بمقام حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ شریف میں منعقد کئے گئے تھے جن کے نتائج 8 جنوری بروز اتوار مغل گارڈن فنکشن ہال رنگ روڑ گلبرگہ میںپیش کئے گئے ۔ جس میں مدرسہ شہانہ فیضانِ رسالت نورباغ گلبرگہ کے طالب علم محمد سلیمان شاہ بازار گلبرگہ نے نعت مقابلہ میں اول درجے کی کامیابی حاصل کی انہیں پانچ ہزار روپے ہدیہ ایوارڈ اور سند سے نوازاگیا ۔اسی طرح اور ایک طالبہ سمیہ خانم بنت ابراہیم نے بھی نعت پاک میں حصہ لے کر انعام دوم حاصل کیاجن کو آ ل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے جانب سے تین ہزار روپے ایوارڈ اور سند سے نوازا گیا۔ اس پر مسرت موقع پر مولانا محمد یوسف قریشی بانی و ناظم مدرسہ ہذا نے طالبہ کو تہنیت پیش کی ۔ مولانا تنویر احمد اشرفی صدر مدرس دارالعلوم دینیہ بندہ نواز، الحاج انوار الحق موتی سیٹھ صاحب متولی مسجد شہانہ، الحاج محمد مسیح الدین جا گیردار متولی مسجد مقبرہ، اور الحاج عبدالر شید سگری نزیر خان کے علاوہ دیگر حضرات نے شرکت کرتے ہوئے طلباء وطالبات کو اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی مخصوص دعاؤں سے نوازا۔