سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے ایک ذرائع نے کہاکہ تحقیقاتی ایجنسی کو شریک ملزمین کو سامنے رکھنے سیسوڈیا سے پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
نئی دہلی۔اتوار کے روز ایک دن طویل پوچھ تاچھ کے بعد دہلی آبکاری پالیسی کے ضمن میں تحقیقاتی ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار کئے جانے والے دہلی ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کی دو ہفتوں حراستی ریمانڈ سی بی ائی مانگے گی۔
سیسوڈیاکوپیر کے روز راؤز ایونیو کورٹس میں پیش کیاگیا ہے۔سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے ایک ذرائع نے کہاکہ تحقیقاتی ایجنسی کو شریک ملزمین کو سامنے رکھنے سیسوڈیا سے پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
مذکورہ عام آدمی پارٹی لیڈر کے سامنے دستاویزی او رڈیجیٹل شواہد رکھنے جائیں گے۔
طویل پوچھ تاچھ کے بعد سیسوڈیا کو اٹھ گھنوں تک گھر میں محروس رکھا گیاتھا۔ سی بی ائی نے اس معاملے میں ایک چارج شیٹ داخل کی ہے۔
ایک ذرائع کا کہناہے کہ اس کیس میں پہلی ضمنی چارج شیٹ دائر کرنے کی تیاری میں ہے۔
سی بی ائی نے 8فبروری کو حیدرآباد نژاد سی اے بوچی بابو گروننٹلا کو گرفتار کیاتھا جو بی آر ایس لیڈر کے کویتا‘ چیف منسٹر کے سی آر کی بیٹی کے سابق سی اے ہیں۔ سیسوڈیا سے بھی بوچی بابو کے متعلق پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔