سیسوڈیا نے سیتا رامن سے ملاقات میں دہلی کے لئے مزیدفنڈس کا کیامطالبہ

,

   

نئی دہلی۔دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیسوڈیا نے چہارشنبہ کے روز مرکزی وزیر مالیہ نرملا ستیارامن سے ملاقات کی اور اگلے بجٹ میں قومی راجدھانی کے لئے13000کروڑکی مانگ کی ہے۔

سیسوڈیا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”سیتا رامن سے آج ایک ملاقات میں‘ اگلے بجٹ میں دہلی کے لئے 13ہزار کرور کی مانگ کی ہے‘ جس میں 1250کروڑ میونسپل کارپوریشنوں کے لئے بھی شامل ہیں“۔

مذکورہ عام آدمی پارٹی2015میں جب سے دہلی میں برسراقتدار ائی ہے تب سے شہر کے لئے مرکز سے زائد فنڈس مانگ رہی ہے۔

دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ مرکز ی حکومت سنٹرل ٹیکس کے شیئر میں دہلی کوشامل نہیں کی ہے‘ جو سال2001-02میں 325کروڑ تھا اتنا ہی ہے۔

اس سال کی ابتداء میں سیسوڈیا نے چیف منسٹر اروند کجریوال کے ساتھ سیتا رامن سے ان کے وزیرمالیہ بننے کے فوری بعد ملاقات کی تھی

اور شہر اور مجالس مقامی کے لئے اضافی فنڈس کی اجرائی اور علیحدہ فنڈس کی مانگ کی تھی