سیسوڈیا نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے اپیل کی

   

نئی دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر منیش سیسوڈیا نے جمعرات کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ سیسوڈیا کی ضمانت کی عرضی کو فوری سماعت کے لیے بھیج دیا گیا اور اس کی سماعت 3 مئی کو ہوگی۔آپ کے لیڈر نے دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی ہے ، جن میں سے ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ رجسٹرڈ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے اور دوسرے کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے ۔دہلی کی ایک عدالت نے اس سے قبل دو مواقع پر ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ سی بی آئی کے کیس میں ان کی پہلی ضمانت کی درخواست 31 مارچ 2023 کو مسترد کر دی گئی تھی۔