نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو کہا کہ سی بی آئی کی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کو کلین چٹ دے دی ہے۔پارٹی کے ترجمان اعلیٰ اور ایم ایل اے سوربھ بھردواج نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کچھ ہفتے پہلے سی بی آئی نے سیسوڈیا کے گھر پر 14 گھنٹے تک چھاپہ مارا تھا۔ سی بی آئی کو اس میں کچھ نہیں ملا۔ آج ای ڈی نے کئی جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ چھاپہ کہاں مارا جا رہا ہے ۔ کئی ٹی وی چینل صبح سویرے سیسوڈیا کے گھر پہنچ گئے۔ انہیں بتایا گیا ہوگا کہ سیسوڈیا کے گھر پر چھاپہ مارا جانا ہے ۔ ایسے میں چینل والے باہر کھڑے تھے لیکن ای ڈی والے نہیں آئے ۔ جس طرح سی بی آئی نے کلین چٹ دی، آج ای ڈی نے بھی وہی کیا۔