نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے ایکسائز پالیسی سے متعلق شراب گھپلے سے متعلق معاملہ میں جمعہ کو سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسوڈیا کی طرف سے مبینہ طور پر دائر ضمانت کی درخواست پر ای ڈی اور سی بی آئی کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا ہے ۔ سیسوڈیا کے معاملے میں سماعت کے دوران جسٹس سورنا کانتا شرما نے ای ڈی اور سی بی آئی سے جواب طلب کیا اور کیس کی اگلی سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی ہے ۔