سیسوڈیا کی گرفتاری کے بعد دیگر قائدین پر نظریں

   

دہلی شراب اسکام
کے سی آر کی دختر کویتا کا نام بھی اسکام میں شامل ، گرفتاری کا خدشہ
حیدرآباد۔28فروری(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیا کی شراب اسکام میں گرفتاری اور سی بی آئی عدالت کی جانب سے 4مارچ تک سی بی آئی تحویل میں دیئے جانے کے بعد شراب اسکام میں جن سیاستدانوں کے نام منظر عام پر آئے ہیں ان پر سب کی نگاہیں مرکوز ہونے لگی ہیں۔چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا رکن قانون ساز کونسل کا نام بھی ایک سے زائد مرتبہ شراب اسکام معاملہ میں منظرعام پر آچکا ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ان سے پوچھ تاچھ کے علاوہ الکٹرانک آلات حوالہ کرنے کی نوٹس بھی دی گئی تھی ۔ شراب اسکام معا ملہ میں ہونے والی پیشرفرت کے سلسلہ میں ذرائع کا کہناہے کہ منیش سسوڈیا پر جس طرح موبائیل فون اور دیگر الکٹرانک آلات کو تلف کرنے کا الزام ہے اسی طرح کے الزامات کا مسز کے کویتا کو بھی سامنا ہے اور انہوں نے بھی مستعملہ موبائیل فونس کو تلف کیا ہے۔2022 ڈسمبر میں سی بی آئی عہدیدارو ںنے مسز کے کویتا سے پوچھ تاچھ کی تھی اور انہیں حالیہ عرصہ میں ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید پوچھ تاچھ کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ رکن قانون ساز کونسل کے سابق سی اے کی گرفتاری کے بعد کہا جا رہاتھا کہ سی بی آئی کے ہاتھ چیف منسٹر تلنگانہ کی دختر تک پہنچ رہے ہیں لیکن گذشتہ دنوںدہلی میں منیش سسوڈیا کی گرفتاری اور اس کے بعد پیداشدہ شدہ حالات کے سلسلہ میں کہا جا رہاہے کہ اب جبکہ منیش سسوڈیا کو گرفتار کیا جاچکا ہے تو ایسے میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی دختر کے کویتا کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ منیش سسوڈیا کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی جانے والی درخواست پر سپریم کورٹ سے کوئی راحت حاصل نہ ہونے کے بعد اب مرکزی حکومت اور تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تیزی کے ساتھ شراب اسکام کے دیگر ملزمین کے خلاف کاروائی میں پیشرفت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ چند یوم کے دوران ہی اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں اور اگلا نشانہ مسز کے کویتا ہی ہوسکتی ہیں کیونکہ سی بی آئی کی جانب سے انہیں نوٹس دیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ڈپٹی چیف منسٹر دہلی کی گرفتاری کے ساتھ ہی تلنگانہ کے سیاسی حلقوں میں سرگوشیاں شروع ہوچکی ہیں اور کانگریس اور بی جے پی قائدین کی جانب سے رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی گرفتاری کی پیش قیاسی کی جانے لگی ہے۔م