سیف علی خان جیسا کچرا اٹھالیا جانا چاہیئے ،مہاراشٹرا کے وزیر کا بیان

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے آج یہاں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر شدیدحملہ کیااور کہاکہ سیف علی خان جیسا ‘کچرا’، اس زمین سے اٹھا لیا جانا چاہیے تھا۔ گزشتہ ہفتے ان پر ان کی باندرہ رہائش گاہ پر چاقوسے حملہ کیاگیااور منگل کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے رخصت کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ ایک بنگلہ دیشی کو ممبئی میں ان پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ وہ سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا۔ نتیش رانے نے کہاکہ پہلے بنگلہ دیشی سڑکوں کے کراسنگ پر کھڑے ہوتے تھے ، اب انہوں نے گھروں میں گھسنا شروع کر دیا ہے ، وزیرنے بڑے تذلیل انداز میں کہاکہ “شاید وہ اسے (سیف) لے جانے کے لیے آئے تھے ، یہ اچھی بات ہوتی، کوڑا کرکٹ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے حملے کی سچائی پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا کہ “سیف علی خان ‘چلتے ہوئے رقص’ کر رہے تھے ، جس سے انہیں شک ہوا کہ کیا اداکار کو واقعی میں چاقو مارا گیا تھا، یا یہ سب ایک ڈرامہ تھا۔انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ہر کوئی اس کے بارے میں بات کرتا ہے ، لیکن جب سوشانت سنگھ راجپوت جیسے اداکار کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تو کوئی آگے نہیں آتا۔