چاقو حملہ اسرائیل کیلئے قدرت کا جواب ہے : حماس

   

بیروت : حماس نے کہا ہے کہ تل ابیب میں چاقو حملہ مغربی کنارے کے شہر ‘جنین’ اور یہاں کے مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملوں کا قدرتی جواب ہے۔حماس نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ “یہ چاقو حملہ ثابت کرتا ہے کہ جب تک اسرائیلی قبضہ، حملے اور قتل عام جاری رہیں گے، مزاحمت کی لہر میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا”۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب میں یہ کارروائی “جنین شہر اور پناہ گزین کیمپ میں اسرائیل کے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کرنے والے حملوں کا قدرتی جواب” ہے۔ علاوہ ازیں یہ مزاحمت، غاصب ساخت یعنی اسرائیل کی جڑوں کو پوری قوّت سے نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے ایک گہرا پیغام بھی ہے “۔بیان میں زور دیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں میدانی کامیابی حاصل کرنے کی تمام کوششیں “بے نتیجہ” ہیں۔ اسرائیلی فوج نہ تو خود کوسلامتی و تحفظ فراہم کر سکے گی نہ ہی اپنے آباد کاروں کو۔