سیلاب سے تباہی۔مرکزی ٹیم نے تلنگانہ کے ملگ ضلع کا دورہ کیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد:3 اگست (یو این آئی) تلنگانہ میں حالیہ بارش سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے کیلئے مرکز کی ٹیم نے ملگ ضلع کے ایجنسی علاقوں کا دورہ کیا۔ گووندا راؤ پیٹ منڈل کی قومی شاہراہ کا معائنہ کیا ۔
انہوں نے سیلاب متاثرین سے بات کی۔ مقامی افرادنے مرکزی ٹیم کو واضح کیا غیر معمولی سیلاب کی وجہ سے پل کو عبور کرتے ہوئے 8 افراد کی موت ہو گئی۔ انہوں نے نئے مکانات کی تعمیر کی خواہش کی۔ساتھ ہی انہوں نے جمپنا ندی کے گاوں کی سمت ڈیم بنانے کی بھی خواہش کی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ مرکزی حکومت کو رپورٹ کریں گے اور اس کام کو یقینی بنائیں گے ۔