سیلاب سے قبل امدادی کاموںکی حکمت عملی پر زور :چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ

   

لکھنؤ، 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے حکمت عملی بناتے ہوئے کا م کے منصوبے پہلے سے تیار کرلئے جائیں۔مسٹر یوگی نے کہا کہ سیلاب کنٹرول اور بچاؤ سے متعلق منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے . دریاؤں، نہروں کی مسلسل ڈی سلٹگ کرتے ہوئے انہیں چینلائز بھی کیا جائے . اس سے کناروں اور پشتوں کے قریب دیہات اور مقامات کو بچایا جا سکے گا اور سیلاب کی صورتحال کنٹرول کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سیلاب سے جن دھن کے نقصان کو روکنے کے لئے پابند عہد ہے . اس کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اس سے پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا جائے اور تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی کل شام یہاں لوک بھون میں سیلاب کنٹرول منصوبوں سے متعلق ایک پروگرام میں شرکت کے دوران خطاب کر رہے تھے . انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے شیڈول طریقے سے مکمل نہ ہونے پر اس کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے اور عوام کو منصوبوں کا فائدہ بھی وقت سے نہیں ملتا۔