سیلاب سے متاثر کرناٹک کو مرکز مدد کرنے تیار: یدی یورپا

   

بنگلور۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک یدی یورپا سے آج میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مرکزی حکومت سیلاب سے متاثرہ کرناٹک کی ہر ممکن کرے گی۔ وہ ضلع باگلکوٹ کے مدھول میں میڈیا نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں مرکزی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہوں۔ چیف منسٹر یدی یورپا نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو کرناٹک کی صورتحال سے واقف کرادیا گیا ہے۔ ان کے مطاجبق مالی نقطہ نظر سے مرکزی حکومت ریاست کی ہر ممکن مدد کرنے تیار ہے۔ اس کے علاوہ داگر ذرائع سے بھی انہوں نے مدد کا تیقن دیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں سحے تاحال 44 ہزار افراد کو بچایا گیا ہے۔ جہاں کئی افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں ضلع بیلگاوی ہے جہاں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 40 تا 180 افراد کو رسکیوٹیم نے بچالیا۔