لکھنو : پوروانچل سمیت اترپردیش کے کئی اضلاع میں رُک رُک کر ہورہی بارش نے گرمی سے یہاں کے مکینوں کو معمولی راحت دی ہے لیکن ڈیمس میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے دشواریوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت نے سیلاب کے خطرے کو بھانپتے ہوئے احتیاطی اقدام کا آغاز کردیا ہے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کو سیلاب مینجمنٹ اور عام زندگیوں کی تحفظ کے پیش نظر افسران کو ہدایات دیں۔ریاست میں سیلاب کے اعتبار سے 24اضلاع کافی حساس ہیں ۔ سیلاب کی ایمرجنسی حالت سے نپٹنے کیلئے وافر ریزرو اسٹاک جمع کرلیا جائے ۔ ان مقامات پر وافر روشنی کا نظم اور ضروری آلات کا بھی انتظام ہونا چاہئے ۔کافی حساس اور حساس ساحلی باندھوں کا ڈ ی ایم ؍ پولیس خود سے جائزہ لیں۔ آبپاشی اور آبی وسائل، گھر، طب اور صحت، آبپاشی اور آبی وسائل، فوڈ اینڈ لاجسٹکس، ریونیو اور ریلیف ایگریکلچر، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریموٹ سینسنگ اتھارٹی کے درمیان بہتر تال میل ہونا چاہیے ۔