حیدرآباد 31 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے بی جے پی اراکین پارلیمان نے سیلاب متاثرین کیلئے اپنے ایم پی فنڈ کے ذریعہ فی کس 10 لاکھ روپئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ کے 8 بی جے پی ایم پیز نے تلنگانہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری راحت کاری کے علاوہ مرمت کی انجام دہی کیلئے 10 لاکھ روپئے دینے کا فیصلہ کا ہے۔ مرکزی وزیر کوئلہ واکانکنی مسٹر جی کشن ریڈی ‘ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ مسٹر بنڈی سنجے ‘ کے علاوہ اراکین پارلیمان مسٹر ڈی اروند ‘ مسٹر ایٹالہ راجندر ‘ مسٹر کونڈا وشویشور ریڈی ‘ مسٹر ایم رگھونندن راؤ‘ مسز ڈی کے ارونا کے علاوہ جی ناگیش نے پارٹی ریاستی صدر مسٹر این رامچندر راؤ کو اپنے اس فیصلہ سے واقف کروایا ۔ریاستی صدر مسٹر این رامچندر راؤ نے تلنگانہ کے بی جے پی اراکین پارلیمان کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سیلاب یا کوئی اور آفت کے دوران عوامی نمائندوں کا اپنے عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کی مدد کو یقینی بنانا ہی عوامی خدمت ہے۔3