سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کرنے کی ہدایت

   

حیدرآباد۔ وزیر قبائلی بہبود ستیہ وتی راتھوڑ نے آج ملگ ضلع کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب کی زد میں آنے والے قبائلی ‘ آدی واسی اور دوسرے عوام کو نشیبی علاقوں سے تخلیہ کروائیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ نشیبی علاقوں سے تخلیہ کروانے کے بعد ان کی باز آبادی کے اقدامات کئے جائیں اور ان کی مشکلات کو کم کیا جائے ۔انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ منیرو واگو کا معائنہ بھی کیا جہاں پانی کا بہاو بہت تیز ہوگیا ہے۔ وزیر موصوفہ نے حکام سے کہا کہ وہ قبائلی اور آدی واسی عوام کو ہر ممکنہ مدد کریں اور نشیبی علاقوں سے انہیں محفوظ مقامات کو منتقل کرتے ہوئے درکار سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔