سیلفی لیتے وقت کشتی الٹ گئی، 14 طلبہ، 12 اساتذہ ہلاک

   

گاندھی نگر : گجرات میں ہرنی جھیل میں ایک کشتی الٹنے سے سکول کے14طلبہ اور 2 اساتذہ ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ ریاست کے شہر وڈودراکے نواحی علاقہ میں واقع ہرنی جھیل میں اس وقت پیش آیا جب وہاں سیر پر آنے والے سکول کے طلبہ کا ایک گروپ کشتی میں سیر کرر ہاتھا۔ طلبہ سیلفی لینے کے لئے کشتی کے ایک طرف آگئے جس سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور وہ الٹ گئی۔ حادثہ میں سکول کے 14طلبہ اور 2اساتذہ ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ باقی 10طلبہ اور 2 اساتذہ کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثہ کا شکار ہونے والے تمام طلبہ کاتعلق وڈودرا کے نیو سن رائز اسکول سے ہے۔