سیلفی کے جنون نے تین نوجوانوں کی جان لے لی

   

حیدرآباد۔/17 مارچ، ( سیاست نیوز) ونستھلی پورم علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں سیلفی لینے کے دوران تین نوجوان حادثہ کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب 20 سالہ سائی کمار اور اس کے دو ساتھی کے گنگاپتی اور بی ومشی ساکن اومکار نگر میر پیٹ کل رات دیر گئے ونستھلی پورم علاقہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد مکان واپسی کے دوران اپنی گاڑی ایک مقام پر روکی اور سڑک کے کنارے سیلفی لینے میں مصروف تھے کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں مذکورہ نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگئے اور کار بھی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ ٹکر دینے کے بعد کار ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔