واشنگٹن۔ 4 جون (ایجنسیز) امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے فوربس کی امیر ترین سیلف میڈ خواتین کی فہرست میں اپنی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوربس نے حال ہی میں ملک کی 100 ایسی خواتین کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جنہوں نے اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر زبردست مالی کامیابی حاصل کی ہے۔ 32 سالہ سیلینا کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 700 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، جو ان کے گانوں، فلموں اور کاروباری منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا نتیجہ ہے۔