سیل فونس اور موٹر سائیکل سارقوں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے ایک کارروائی میں 4 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو سیل فون کی رہزنی اور موٹرسیکلوں کا سرقہ کرتے تھے۔ انسپکٹر عبدالجاوید کے مطابق 22 سالہ مسعود خاں، 23 سالہ مرزا وسیم بیگ ساکنان کاروان، 22 سالہ رضوان ساکن عطا پور اور 22 سالہ جہانگیر ساکن مراد نگر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک موٹر سیکل، 7 سیل فون اور ایک آٹورکشا کو ضبط کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس ٹولی کو بے نقاب کیا۔ مسعود نے جیل سے رہائی کے بعد ایک ٹولی تیار کی اور غیرسماجی سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا تھا۔