سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی دفتر نظام آباد پر کوویڈ ٹیکہ اندازی کا آغاز

   

نظام آباد :ایم اے شکور صدر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے پریس نوٹ کے بموجب شہر نظام آباد کے احمد پورہ کالونی میں واقع دفتر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی پرضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی کی ہدایت کے مطابق کورونا ٹیکہ کا آغاز کیا گیا ۔ اس سنٹر کے ذریعہ احمد پورہ کالونی و دیگر دیگر محلہ جات کے افراد جو کوویڈ ٹیکہ نہیں لئے ہیں وہ دفتر سینئر سٹیز ویلفیر سوسائٹی پر کورونا ٹیکہ لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جس میں (18 ) سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو تیسری لہر کے آنے سے پہلے کرونا بچائو کیلئے ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے لہذا عوام سے گذارش کی ہے کہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ احمد پورہ کالونی میں واقع دفتر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی پرتین روز یعنی19 ، 20 اور 21؍ ستمبر کو صبح 10 بجے تا 5 بجے کورونا سے بچائو کا ٹیکہ لگوائیں ۔