سینئر سی پی آئی لیڈرایس سدھاکر ریڈی کا دیہانت

   

حیدرآباد 22 اگسٹ ( سیاست نیوز) سینئر سی پی آئی لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ ایس سدھاکر ریڈی کا آج دیہانت ہوگیا ۔ وہ 83 برس کے تھے ۔ وہ شہر کے ایک دواخانہ میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے آج رات آخری سانس لی ۔ سدھاکر ریڈی 1998 اور 2004 میں نلگنڈہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے ۔ وہ 2012 سے 2019 تک سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری بھی رہ چکے تھے ۔سدھاکر ریڈی نے طلباء لیڈر کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ سماج کے پچھڑے طبقات کیلئے انہوں نے لگاتار جدوجہد کی تھی ۔